بی ایم سی سے گرفتار سعید بلوچ کو عدالت پیش کیا جائے: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

301

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور مختلف اسٹوڈنٹس آئرگنائزیشنز کے ڈاکٹر زرک خان ،سجاد یلانزئی اور ڈاکٹر عرفان نے حکومت ،عدلیہ اور انتظامیہ کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بی ایم سی ہاسٹل سے گرفتار کئے گئے ڈاکٹرسعید بلوچ کو عدالت کے روبرو پیش کرے

۔کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرسعید بلوچ کو بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے فورسز کی وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاران کی جانب سے 2دن قبل گرفتار کرکے لے جایاگیا لیکن ابھی تک ان کے متعلق ہمیں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے اگر انہوں نے کوئی جرم کیاہے تو اس سے عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ اس سے اپنے کئے کی سزا مل سکیں اور اگر ڈاکٹرسعید نے کوئی جرم نہیں کیا تو اسے منظرعام پر لایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ سعید بلوچ سے متعلق متعلقہ تھانے ،کالج انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ سے بات کی گئی ہے لیکن وہ ان کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کااظہار کررہے ہیں جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے ۔