بی ایل اے و یو بی اے کے درمیان تصفیہ ایک مثبت عمل ہے : گلزار امام بلوچ

735

بی ایل اے و یوبی اے کے درمیان تصفیہ ایک مثبت  عمل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نےٹویئٹر پر اپنے جاری کردہ اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  بی اے اور بی ایل اے کے درمیان تصفیہ ایک تاریخی اور مثبت عمل ہے  اور اس مثبت و تاریخی عمل پر دونوں تنظیموں کے زمہ داران کو اس فراع دلی پر مبارک بات پیش کرتا ہوں۔

دریں اثناء بی آر اے کمانڈر نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ہماری تنظیم گذ شتہ کئی سالوں سے نام نہاد سی پیک کے خلاف  مکران سمیت پورے بلوچستان میں مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ گلزار امام نے ملک سراج اکبر نامی ایک صحافی کے ایک حالیہ کالم کے جواب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا  کہ ہمیں چائنا سے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ مزاحمت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ملک سراج اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے اپنے کالم میں ہمارے  تنظیم کی مکران میں موجودگی کو نظر انداز کرکے بد نیتی کی یا آپ کو زمینی حقائق سے واقفیت نہیں ؟