بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ17 مارچ کے روز سرمچاروں نے سی پیک روٹ پر بالگتر میں تش کے مقام پر پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم کی دو گاڑیوں پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ پندرہ مارچ کو سرمچاروں نے ہوشاب سے ریاستی مخبر ہاتر ولد دلمراد کو گرفتار کیا۔
دوران حراست پوچھ گچھ اور تفتیش میں اُس نے اعتراف کیا کہ وہ ملا برکت کی سربراہی میں پاکستانی فوج کیلئے بلوچوں کے خلاف کارروائی اور مخبری کرتا تھا۔ اقبال جرم اور بلوچ نسل کشی میں پاکستانی فوج کے ساتھ معاونت پر اُسے سولہ مارچ کو موت کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔