بی ایل ایف نے آواران، واشک اور پسنی میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

162

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 21 مارچ، بدھ کے روز سرمچاروں نے ضلع آواران میں بزداد کے علاقے کُلی میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور دو زخمی کیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ20 مارچ بروز منگل کو سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے رخشان میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کیلئے تیل لے جانے والی ٹینکر پر حملہ کیا جس سے ٹینکر جل کر خاکستر ہوگیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی شب سرمچاروں نے پسنی کے علاقے بخشی پمپ کے قریب پاکستانی کوسٹ گارڈ کے مورچے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔