بی آر پی کا جنیوا میں احتجاجی کمپین کا آغاز

285

بلوچ ریپبلکن پارٹی نے اقوم متحدہ کے 37 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں احتجاجی کمپین کا آغاز کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق مہم کا آغاز بروکن چیر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر کیا گیا جس میں بلوچستان میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اُجاگر کیا گیا اور اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ بلوچستان میں جاری نسل کُشی کو رکھوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ساتھ ہی بی آر پی سوئٹزرلینڈ چیپٹر کی جانب سے جنیوا سینٹر سے ایک احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جو مختلف شاہراوں سے ہوکر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

ریلی کے شرکاء نے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھےاور کارکنان کی جانب سے بلوچستان کی آزادی کی حمایت اور پاکستا نی جارحیت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بی آر پی اقوام متحدہ کے سیشنز کے دوران آگاہی مہم کا انعقاد کرتی رہی ہے جس میں اقوام متحدہ کی سیشنز میں خطابات جنیوا شہر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں سمیت جنیوا شہر میں فری بلوچستان کے پوسٹرز بھی آویزاں کیے جا چکے ہیں۔

بی آر پی سمیت ورلڈ بلوچ آرگنائیزیشن بھی جنیوا شہر میں اشتہاری میں کا آغاز کرچکی ہے۔ جس میں بسوں اور ٹرینوں پر بلوچستان میں  جاری انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔