بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن جاری.
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز سے بولان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے.
آپریشن بولان کے علاقے مارگٹ، جعفری ، کندهار اور انڈس میں جاری ہے .
نمائندے کے مطابق فورسز نے مذکورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے.
تاہم ابهی تک فورسز کی جانب سے کسی بهی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے