بولان و کوئٹہ سے دوافراد کی لاشیں برآمد

195

بولان سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔

دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بولان کے علاقے مچھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقتول کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔

لاش کی شناخت رضا محمد سکنہ شاہرگ کے نام سے ہوئی ۔

ٹی بی بی رپورٹ کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

دریں اثنا ء کوئٹہ کے علاقے زہری ٹاون سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

کوئٹہ سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت احمد شاہ ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ۔