بلیدہ سے ایک اور بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

100

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ  سے ایک شخص کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ  کے رہائشی رفیق نامی شخص کے گھر پر فورسز نے  چھاپہ مارکر گھر میں موجود خواتین اور بچوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور وحید ولد رفیق نامی نوجوان کو حراست میں لے کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے چھاپے کے دوران گھرمیں موجود قیمتی سامان بھی سمیٹ کر اپنے ساتھ لےگئے-