بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنز، آئی ایس پی آر کی تصدیق

190

آئی ایس پی آر نے پشین، سنجاوی، مستونگ، کابو، دکی اور دیگر علاقوں میں آپریشن کرنے کی تصدیق کردی-

آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ متعد د افراد کو کربلا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کےقبضے سے 500 کلو بارودی مواد، تیار خودکش جیکٹس اور دستی ساختہ بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں سے سب مشین گنز، بارودی سرنگیں اورمواصلاتی آلات بھی پکڑے گئے۔

فرنٹیئر کور بلوچستان نے انٹیلی جنس  کے بنیادوں پر آپریشن کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں  کابو، مستونگ، سنجاوی، دکی، دویود اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں-

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام آپریشنز آپریشن رادلفساد کا حصہ ہیں-

ترجمان نے مزید کہا کہ کل 1 مارچ کے روز بھی ایف سی بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن، سبی، اوچ اور کوہلو میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں جن میں باری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد برآمد کیا گیا ہے –

تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے گرفتار افراد کے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی –

واضح رہے اس پریس ریلیز میں مکران کے علاقوں میں ہونے والے فوجی آپریشنز کا کوئی ذکر نہیں کیاگیا- جہاں فورسز نے گزشتہ ماہ درجنوں آپریشنز کرکے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا-