بلوچستان کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں میں اضافہ

263

بلوچستان کی جیلوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریض قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،محکمہ جیل کے حکام نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت سے مدد مانگ لی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں 2700 قیدی پابند سلال ہیں، محکمہ جیل خانہ جات نے عدالتی حکم پر جیلوں میں بند قیدیوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے شبہ میں اسکریننگ کرائی تو صوبے کی 11 جیلوں میں ہپاٹائٹس کے 152 مریض جبکہ ان جیلوں میں 30 قیدیوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

صوبے کی جیلوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیں تو چار جیل ایسی ہیں جہاں میڈیکل آفیسر ہی تعینات نہیں ہیں، لیڈی ڈاکٹرز کی دو اسامیاں ہیں لیکن دونوں ہی خالی ہیں، کچھ ایسی ہی صورتحال دیگر طبی عملہ اور دیگر سہولیات کی بھی ہیں۔

محکمہ جیل کے حکام نے جیلوں میں ایڈز کے مریض قیدیوں کی موجودگی کے انکشاف کے بعد ان کے علاج کیلئے محکمہ صحت سے مدد مانگ لی، محکمہ جیل کی درخواست پر ایڈز کنڑول پروگرام بلوچستان نے صوبے کی جیلوں میں کام شروع کردیا ہے۔