بلوچستان پر قبضے اور پاکستانی مظالم کے خلاف جنوبی کوریا میں احتجاج اور پمفلٹ تقسیم ۔بی این ایم

177

بلوچ نیشنل موومنٹ کی ترجمان نے کہاہے کہ آج جنوبی کوریاکے شہر “سٹی سپوت نمپو ڈونگ ” میں 27مارچ کی مناسب سے ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیاگیا،اس پروگرام میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،پارٹی کارکنوں کے علاوہ کوریاکے باشندوں نے بھی شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے میں جنوبی کوریامیں پارٹی کے صدرنصیربلوچ اور جنرل سیکریٹری یاسین بلوچ نے پمفلٹ بھی تقسیم کیا اور مقامی لوگوں کو مارچ 1948ء کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے ، بلوچ نسل کشی،طویل مظالم اوراسلامی شدت پسندی اور دنیابھر میں دہشت گردی پھیلانے کے بارے میں آگہی دی گئی ۔

انہوں نے کہا ہے بلوچ نیشنل موومنٹ عالمی دنیا میں بلوچ نسل کشی اور پاکستان کے مظالم اور استحصال کے خلاف آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں کئی ملکوں میں احتجاجی پروگراموں کا اعلان کرچکاہے ،کل کا مظاہرہ ان کی ایک کڑی تھی ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ عالمی دنیا کو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ پاکستان کے مظالم اور بلوچ قومی آزادی کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرناممکن ہو ۔ہم امید کرتے ہیں کہ پارٹی کے آئندہ پروگراموں میں آزادی پسند بلوچ اور دیگر انسان دوست لوگ اسی طرح شرکت کریں گے ۔