بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

111

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تربت و ہوشاپ سے فورسزنے  5افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے کیساک سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے علی بخش ولد قادر بخش اور عوض ولد ملنگ نامی دو افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا دونوں اشخاص ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابسطہ تھے ۔

دوسری جانب ہوشاپ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر صمد ولد علی جان سکنہ مند ہوشاپ تنک کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جو تا حال لاپتہ ہے ۔

پنجگور اور آواران سے دو افراد لاپتہ

ٹی بی پی نامہ نگار کے مطابق تمپ کے علاقے آسیا آباد میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا-

بعدازاں گرفتار شخص کی پہچان  طفیل ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔

جبکہ آج بروز جمعرات کوعلی الصبح تربت کے علاقے آبسر کہدہ یوسف محلہ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 8سالہ شجا ع کو حراست میں لیکر لیجانے کی کوشش کی، خواتین و بچوں کی شدیدمزاحمت پر فورسز نے انہیں چھوڑ دیا جبکہ عظیم ولد داد رحیم نامی ایک شخص کو لے جانے میں کامیاب ہوگئے-