بلوچستان : تین لاپتہ افراد بازیاب

148

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو  موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے-

تفصیلات کے مطابق 4 دسمبر 2016 کو دشت کے علاقے بل نگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ کیئےجانے والے طارق ولد پیر بخش اور ندیم ولد بشام سکنہ دشت بل کراس گذشتہ روز بازیاب ہوکے اپنے گھر پہنچ گئے-

دوسری جانب گوادر سے  تقریباً 6 ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے فاروق ولد بابو  سکنہ کُمبیل دشت کل بروز منگل گوادر سے بازیاب ہوگئے-