تمـپ سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے تمپ سے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔
گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد زیر محمد کے نام سے ہوئی ۔
علاقائی زرائع کے مطابق سلمان اپنے کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ فورسز نے انھیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا