بسیمہ میں آپریشن جاری ، فورسز کے ہاتھوں 2 افراد قتل

194

بسیمہ میں گذشتہ تین دنوں سے آپریشن جاری۔

آپریشن میں فورسز کے ہاتھوں دو افراد قتل۔

دی بلوچستان پوسٹ بیسمہ کے نمائندے کے مطابق بیسمہ کے علاقے سولیر میں فورسز کا آپریشن گذشتہ تین دن سے جاری ہے۔

نمائندے کے مطابق آپریشن میں دو افراد کو فورسز نے گرفتاری کے بعد قتل کردیا۔

قتل ہونے والے افراد کی شناخت غلام قادر ولد دلشاد سکنہ  سولیر اوراکرم ولد محمد عیسی سکنہ سولیر  کے نام سے ہوئی۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق علاقے میں فورسز کی فضائی اور زمینی آپریشن اب بھی جاری ہے اور مختلف مقامات سے علاقے کو محاصرہ لیا گیا ہے۔