براہمدغ کو آزادی کی جدوجہد حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہیئے، کریمہ بلوچ

381

ٹی بی پی سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی چیرپرسن کریمہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں بلوچ سیاسی رہنماء و بی آر پی کے صدر براہمدغ بگٹی کے 27 مارچ  کے بابت موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مارچ کا دن بلوچوں پر پاکستانی قبضے کا بنیادی نقطہ ہے جس کا انحراف کر کے براہمدغ بگٹی نے بلوچ قوم کا بلوچ سرزمین پر تاریخی دعوے کا انحراف کیا ہے جس سے یہ سوال جنم لیتا ہے کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں، قابض کی طرف یا محکوم کی؟

 

ایک اور ٹویٹ میں کریمہ بلوچ نے براہمدغ بگٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار کو شاید اپنے قبیلے پر اختیار ہو سکتا ہے لیکن ان کو یہ حق کسی نے نہیں دیا ہے کہ وہ بلوچ قوم کے ایک آزاد ریاست کے حق کا انحراف کرے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ براہمدغ بگٹی کو آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے اپنا موقف واضع کرنا چاہیئے۔