بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کو کیا ہوا؟

337

انڈیا کے معروف اداکا عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

13 سال پہلے عرفان خان کی ایک فلم ‘روگ’ آئی تھی لیکن گذشتہ روز منگل کو انھوں نے ایک ٹویٹ کی ہے کہ انھیں ایک ایسا روگ لگ گیا ہے جس کے لیے انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

منگل کو عرفان نے ٹوئٹر پر اپنی اس ‘نادر بیماری’ کا ذکر کیا۔ اور اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی طبی جانچ ہوئی ہے رپورٹ آنے کے بعد وہ اپنے مداحوں کے ساتھ مزید معلومات ضرور شیئر کریں گے۔