انور ایڈوکیٹ کو پارٹی میں شمولیت پرمبارک باد پیش کرتاہوں، کچکول علی

391

حاجی انورایڈوکیٹ کی بی این ایم میں شمولیت ایک مثبت قدم ہے ،ان خیالات کااظہاربلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سینئر رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حاجی انور ایڈوکیٹ کے پارٹی میں شمولیت پر انھیں مبارک باد پیش کرتاہوں، حاجی انور ایڈوکیٹ ایک کہنہ مشق سیاسی رہنماء ہیں اورانہوں نے قومی آزادی کے لئے اپنے جوان سال بیٹے کا شہادت پیش کیاہے اور خود بھی کئی سالوں سے جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں اور تحریک کے نشیب و فراز سے بخوبی واقف ہیں۔

کچکول علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں حاجی انور ایڈوکیٹ اپنے طویل سیاسی وعلمی تجربے اور صلاحیتوں سے پارٹی کو منظم کرنے اور قومی   تحریک میں پیش رفت کے لئے بہترین کردار نبھائیں گے۔