افغان طالبان کا جرمن عسکری مشیرگرفتار

257

افغان حکام نے صوبہ ہلمند میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر کے عسکری مشیر کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک جرمن شہری ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک  رپورٹ کے مطابق افغانستان کے  ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک میں 4 طالبان جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک شخص نے خود کو جرمن شہری بتایا جو ڈچ زبان بولتا ہے‘۔

ضلع گرشک کے پولیس چیف اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا شخص ملا ناصر کا ’عسکری مشیر‘ ہے، جو ہلمند میں طالبان کی ’ریڈ یونٹ‘ کے کمانڈر ہیں۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پیش کی جانے والی فوٹو گرافس میں ایک باریش شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی عمر 40 سال کے قریب ہے اور اس نے سیاہ پگڑی پہن رکھی ہے۔

گرفتار کیے جانے والے شخص نے افغانستان کا روایتی لباس زیب تن کررکھا تھا اور اس پر فوجی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔