آواران: پاکستانی فورسز نے جنازے پردھاوا بول کر ایک شخص کو اغوا کرلیا

178

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں جنازے کے دوران فورسز ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آواران کے علاقے بزداد میں لیاقت نامی شخص کے نماز جنازہ کے دوران پاکستانی فورسز نے دھاوا بول دیا اور حمید ولد محمد کریم نامی ایک شخص کو زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

واضع رہے کہ لیاقت ولد باہوٹ نامی جس شخص کا جنازہ تھا اس کو بھی 15 مارچ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا جس کے بعد آواران کے علاقے دراسکی ناروئی سے  اس کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی تھی۔