آواران: فوجی آپریشن میں مختلف علاقوں سے متعدد افراد لاپتہ

247

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کے مطابق آواران کے علاقے کہن زیلگ ،آسکانی اور چمگ میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کر کے متعدد افراد کو لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران آپریشن خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں تلاشی اور لوٹ مار کی گئی اور فورسز نے خدا بخش ، حضور بخش ولد خدا بخش ،شاکر ولدخدا بخش اور ملا عابد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

دوسری جانب آج کے ہی روز آواران کے مختلف علاقوں کالاری، ہارونی ڈن اور تیرتیج میں بھی آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گھروں میں توڑ پھوڑ و لوٹ مار کی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صوالی ولد حمل، کریم بخش ولد بجار ساکن کالاری کے ناموں سے ہوئی ہے۔