آزاد بلوچ سے بھی اختلافات ختم کرنے کے خواہاں ہیں – یو بی اے

408

یونائیٹدبلوچ آرمی کے ترجُمان مرُید بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ سےاختلافات ختم کرنے اور ایک مثبت پیش رفت رکھنے کی اُمید رکھتے ہیں۔

مرید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اجتماعی سوچ کا احساس کرتے ہوے ثابت قدمی سے تحریک آزادی کو آگے لے جانا ہوگا۔ اپنے شہدا کے مشن کو یکجہتی سے منزل تک پہنچانا ہوگا ۔ بلوچ قوم کے ہر فرد نے تحریک میں اپنے خون بہایا ہے ۔ ماوں نے اپنے لختِ جگر اسی مشن کے لیے قربان کیے ہیں ۔ بہنوں نے اپنے بھائیوں کی قربانی دی ہیں ۔ بیوؤں کے سُہاگ اسی مقصد کے لیے اُجڑ گئے ہیں ۔نو نہال بچے جن کو اپنے باپ کا چہرہ بھی دیکھنا نصیب نہیں ہوا اسی عظیم مقصد کے لیے قربان کیے گئے بھائیوں کے بازو اسی مقصد کے لیے کاٹے گئے غرض ہمیں اپنے قوم کے قربانیوں کا صیح معنوں میں ادراک کرکے غیر نظریاتی اختلافات کو ختم کر کے منزل کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہُد کرنی ہوگی۔