کراچی میں چھاپہ ، دو غیر ملکی بازیاب جبکہ 3 بلوچ گرفتار

482

کراچی میں رینجرز کا چھاپہ ۔

چھاپے میں دو غیرملکی بازیاب جبکہ تین بلوچ گرفتار ۔

دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیفینس فیزتین میں رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو غیر ملکیوں کو بازیاب کروایاجبکہ مکان سے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار افراد کی تحویل سے چوری کی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں ۔

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تینوں افراد کی شناخت ندیم بلوچ ، فہاد بلوچ اور وسیم بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

زرائع کے مطابق تینوں گرفتار کا تعلق سابق پاکستانی وفاقی وزیر نصیر مینگل کے بیٹے عطاء الرحمن کے ڈیتھ اسکواڈ سے ہے جو کراچی میں موٹر سائیکل اور موبائیل کی دکانوں میں چوری کرنے میں ملوث ہیں