چین اور پاکستان سے نمٹنے کیلئے مزاحمت میں شدت وقت کی اہم ضرورت ہے – بی ایل اے کمانڈر اسلم بلوچ

950

بلوچ رہنما اور بلوچ لبریشن آرمی کے سینئر کمانڈر اسلم بلوچ نے کہا ہیکہ مزاحمت میں شدت اور وسعت سے ہی پاکستانی اور چینی ناروا عزائم سے نمٹا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ رہنما نے اپنےآفیشل ٹیوئٹر اکاؤنٹ کے زریعے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اور بلوچ سرزمین کےلئے اصل خطرہ پاکستان اور چین کے ناروا اور توسیع پسندانہ عزائم ہیں جنکو وہ سی پیک منصوبے کے نام پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اسلم بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچوں کا مزاحمتی کردار ان عزائم کے خلاف اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہے جس میں وسعت اور شدت کی اسلئے بھی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے دشمن اسی کو اپنے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چائنہ مشترکہ منصوبے کے تحت بلوچستان اور خاص کر گوادر میں کھربوں ڈالر کی لاگت سے  سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ تاہم بلوچ سیاسی اور عسکری رہنماؤں کا موقف ہیکہ پاکستان اور چائنہ اس پروجیکٹ کے زریعے بلوچ زمین پر قبضہ کرکے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔