قلات: این ٹی ایس پاس امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

250

قلات کے این ٹی ایس پاس امیدوار قلات کے بے روزگار نوجوانوں نے اپنے حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرہ.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے اپنے حقوق کے لئے نعرہ بازی کرتے ہوئے قلات بازار کے مختلف شاہراہوں سے احتجاجی جلوس ہوتا ہوا قلات کے مین بازار میں چوک پر احتجاجی جلسہ کے شکل اختیار کی ۔

احتجاجی مظاہرین سے این ٹی ایس پاس امیدوار محمد اسماعیل بلوچ عبد السلام مولانا محمد نور فاروقی عبدالکریم محمد رضا اور حافظ عبد العزیز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہم لوگوں نے 2015 میں NTS پاس کیا ہے مگر تاحال عدم تعیناتی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیا گیا تو قلات سے کوئٹہ تک پیدل مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قلات کے مختلف سکولوں میں اس وقت سینکڑوں کے تعداد میں آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی سال شروع ہونے والا ہے مگر اساتذہ کی کمی ہمارے بچوں کے ساتھ ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا تاخیر تعینات کیا جائے ورنہ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں احتجاج کے یہ سلسلہ کو مذید تقویت دیں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک خاموش نہیں رہیں گے۔