زہری:فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جابحق نواجوانوں کی تدفین آبائی علاقوں میں ہوگی

388

زہری میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جابحق ہونے والے دو نوجوانوں ضیاالرحمن اور نور الحق کی تدفین آبائی علاقوں میں ہو گی۔

مقامی بلوچ میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقائی عوام نے علی الصبح زہری ہسپتال سے دونوں بلوچ نوجوانوں کی میتوں کو زہری کے علاقے گزان میں لے آئے،گزان شہید ضیاالرحمن کا آبائی گاؤں ہے جہاں انکی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں،جبکہ شہید نورالحق کی میت کو انکے خاندان والے خاران لے گئے ہیں جہاں آخری رسومات کی ادائیگی ہو گی۔