گریشہ:فورسز کا آپریشن جاری متعدد لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ

480

گریشہ فورسز کا آپریشن، پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی جاری ہے
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گریشہ میں دوروزسے جاری آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے –

علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی جاری ہے-

پنجگور و مشکے میں فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری

اطلاعات کے مطابق سریج, چیل,داردان, جاورجی,تاپکو, بدرنگ, پتنکنری,کوچہ, گمبولہ,گونی نارک ,باہڑی,لوپ سمیت پورے علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے-

سریج سے حاصل خان ولد سلیمان حراست بعد لاپتہ,دو لوگوں کو اٹھاکر تشدد کے بعد چھوڑدیا گیاہے-

جبکہ نارک میں میرجمال خان,خان محمد,نورا,دولت,مولابخش, ولیداد سمیت کئی لوگوں کےگھر مکمل طور پر نذرآتش کئے گئے ہیں-

واضح رہے کہ میر جمال خان کے گھر اس سے قبل دومرتبہ جلائے جاچکے ہیں-

اب تک آپریشن جاری اور مزید فوجی دستے علاقے میں پہنچ رہے ہیں نقصانات کا خدشہ زیادہ تاھم آپریشن اور علاقہ محاصرہ میں ہونے کی وجہ رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے-