کیچ : خضدار کا رہائشی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

377

کیچ سے خضدار کا رہائشی اغواء ۔

 دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے سلالہ بازار مولانا عبدالحق محلہ سے ایک شخص کو اغواء کرلیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار سرف گاڑی میں آئے تھے اور انہوں نے دکان سے خضدار کے رہائشی شبیر کو اغواء کرلیا ۔

واضح رہے کیچ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے علاوہ علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کو بھی کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ لوگوں کو اغواء کرلیں ۔