کوئٹہ: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

164

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچھ موڑ کلی ناصران میں نامعلوم افراد نے چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا جس کے دھماکے سے پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

مین پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا نصف کلو گرام وزنی ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق دھماکے سے ہنہ اوڑک اور کلی ناصران کے علاوہ نواں کلی کے ایک حصے کو گیس کی فراہمی معطل ہوئی اور تقریباً600صارفین متاثر ہوئے ۔تقریباً اٹھارہ گھنٹے بعد پائپ لائن کی مرمت کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی۔