کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

691

آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نادرہ آفس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابھی تک جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہیں۔

ایدھی زرائع کے مطابق لاش کو ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا ہے۔