کراچی جانے والے کوچ کو لکپاس کے قریب بڑا حادثہ، متعدد ہلاکتیں

316

کوئٹہ سے کراچی جانے والے کوچ کو لکپاس کے قریب بڑا حادثہ پیش، خواتین اور بچوں سمیت متعدد ہلاک و زخمی

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی کوچ غنچہ ڈوری کے مقام پر کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیھٹے۔

ابتک کے موصول ہونے والے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین، تین بچے اور تین نوجوان شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کئی افراد ابھی تک کوچ کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کرین کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

حادثہ شدید بارش ہونے کی وجہ سے زمین بیٹھ جانے کے باعث پیش آیا ہے۔

ایدھی ایمبولینس زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو ہسپتال لیجانے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔