ڈی ایچ کیو واشک کا تعمیراتی کام فنڈ کی کمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے. بلوچ ڈاکٹرز فورم

124

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال واشک کی زبو حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشک بلوچستان کا دور افتادہ ضلع ہے جسکی آبادی دو لاکھ کے لگ بھگ ہے. وہاں کے لوگوں کو صحت کے حوالے سے شدید مشکلات درپیش ہیں. اور ذیادہ تر لوگ چھوٹی سی بیماری کے لئے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں.
ترجمان نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعمیراتی کام فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے. جسکی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں.
علاوہ ازیں ترجمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ واشک تحصیل بسیمہ سول ہسپتال میں ایڈمن افیس اور رہاشی کواٹر نا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سخت مشکلات درپیش ہیں. بلوچستان کے یہ علاقے شعبہ صحت کے اعتبار سے باقی علاقوں کی نسبت پسماندہ ہیں.
ترجمان نے وزیر صحت , وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ واشک ہسپتال کے دیرینہ مسائل کو جلد از جلد حل کریں.