ڈیرہ بگٹی:لیڈی ڈاکٹر میسر نہ ہونے کے سبب دوران زچگی خاتون اور بچہ جانبحق

276

ڈیرہ بگٹی کے سرکاری ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونےکی وجہ سے دوران زچگی خاتون اور بچہ جانبحق

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سول ہسپتال میں خواتین کے لئے گاینی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اور بچہ دورانزچگی انتقال کر گئے۔

ڈیرہ بگٹی کی خواتین کو زچگی کےدوران 2 سو کلومیٹر دور رحیم یارخان اور صادق آباد لے جایا جاتاہےجہاں راستےمیں ہی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوجاتی ہے جبکہ اکثر خواتین اس دوران انتقال بھی کرچکی ہیں۔

واضح رہے ضلع ڈیرہ بگٹی تین تحصیلوں پر مشتمل اور تین لاکھ سے زائد آبادی والا علاقہ ہونے کے باوجود اس علاقے میں اسپتال، اسکول و دیگر بنیادی سہولتوں سے وہاں کے لوگ محروم ہیں۔