چین نے بلوچ قبائلی علیحدگی پسندوں سے رابطوں کی تردید کردی ۔
چین کے وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے فنائنشل ٹائمز کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین سی پیک منصوبے کےتحفظ کےلئے بلوچ قبائلی علیحدگی پسندوں سے رابطے میں ہے ۔
فنائنشل ٹائمز کے اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چائنا بلوچ قبائلی علیحدگی پسندوں سے سیپیک کے سیکورٹی کے سلسلے میں براہِ راست رابطے میں ہے۔
چین کے وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہیکہ وہ ان مزاکرات کے بارے میں علم نہیں رکھتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے سیپیک کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔