پنجگور: کامران مینگل نامی شخص کے قافلے پر حملہ، بھائی ہلاک و متعدد زخمی

1012

پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے زد میں آکر کامران مینگل کے چھوٹے بھائی سلیمان اسماعیل ہلاک ہوگئے جبکہ کامران مینگل، اسکے رشتہ دار بشیر احمد شہباز اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز پورے پنجگور شہر میں سنائی دی۔ یہ حملہ بسم اللہ ہوٹل کے قریب کیا گیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق کامران مینگل ایک ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ ہیں اور جس گاڑی پر حملہ کیا گیا اس میں مسلح افراد پاکستان کا جھنڈا لگا کر گھوم رہے تھے۔

اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔