پنجگور و مشکے میں فوجی آپریشن کی تیاریاں جاری

191

اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں گزشتہ دو روز سے جاسوس تیاروں کی پرواز کے بعد بڑی تعداد میں زمینی فوج گچک کے مختلف مقامات پر پہنچ چکی ہے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ اس طرح کے کاروایوں کو ایک بڑے فوجی آپریشن کا پیش خیمہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب مشکے میں بھیبڑی تعداد میں فوجی گاڑیوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔

نمائندے نےبتایا کہ پاکستانی فوج مشکے کے علاقے تنک کئور و اردگرد کے علاقوں میں بڑی تعداد میں پہنچ چکی ہیں اور ان علاقوں کو گھیرے میں لیا ہے اور علاقے میں موبائیل نیٹورک نا ہونے کے سبب آپریشن کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو رہی ہیں۔