پنجگور: این ٹی ایس امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

264

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں این ٹی ایس امیدواروں کا اپنے مطالبے کے حق میں احتجاج مظاہر ہ کیا گیا ،مظاہرے میں این ٹی ایس امیدواروں کے سربراہ ناصر علی انکے ہمراہ صالح انور ،خورشید ،ایاز حسین، ملک کلیم اللہ،مجاہد حسین، حافظ جلال ،شہاب الدین، وسیم سلیم، فرہان منیر ،کامیریڈ اسماعیل، زہیب احمد،محمد ظاہر سمیت فیمیل کی نمائندگی کیلئے انکے والدین نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ،این ٹی ایس پاس امیدواروں کی بڑی تعداد نے چلڈران پارک میں جمع ہوکر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اپنے مطالبے کے حق میں شدید احتجاج کیا اس موقع پہ ناصر علی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے گزشتہ سال 2015سے ہم اپنے جائز حق اور تمام تر قانونی آئینی اور رولز آف این ٹی ایس کے مطابق اپنے انٹرویو ٹیسٹ پاس کئے ہوئے لیکن ہمیں ڈارک میں رکھا جارہاہے کبھی ویٹنگ تو کبھی خالی اسامیوں اور کبھی یوسی وائز اور مختلف حربے سے ٹرخانے کی کوشش کی جارہی ہے ،تین سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارے مسلے کی کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہاہے نومنتخب وزیر اعلی ایک ایماندار درد شناس وزیر اعلی ہیں انہوں نے باقائدہ طور پر وعدہ فہم کیا ہے کہ ہم بلوچستا ن کے عوام کو انکے جائز حقوق دینا اور میرٹ کی بحالی چاہتے ہیں پنجگور غریب غربا امیدوار انکی انصاف کے منتظر ہیں کہ وہ اپنے وعدے وفا کا اثر پنجگور کے متاثرین پر برسائیں گے گر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے توتھا دم علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا ئیں گے۔