پنجگور:مسافر کوچ الٹنے سے 17 افراد زخمی

408

پنجگورسے کوئٹہ جانے والی نجی کمپنی کے مسافر بس کو ناگ کے مقام پر حادثہ 17 مسافر شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور سے شام کو نکلنے والے نجی کپمنی کے مسافر بس ضلع واشک کے تحیصل ناگ کے مقام پر موٹر سائیکل کو بچھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں سترہ مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں.

ہسپتال ذرائع کے مطابق سیف اللہ.عبدالکریم پسران عبدالنبی وزاہد ولد سرور حسین کی حالت تشویش ناک ہے.
خیال رہے گزشتہ ہفتوں میں ناگ کے مقام پر مسافر بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ہوئے تھے.
اب تک اسی روڑ پر سینکڑوں افراد حادثے کے شکار ہوئے ہیں..