پروم میں فورسز پر حملہ کیا، بی ایل ایف

625

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ چار فروری کی شام کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم جائین میں پاکستانی آرمی کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

حملے کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو دو بدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے قابض فوج کو پسپا کرتے ہوئے شکست سے دوچار کیا۔

راکٹ حملہ اور جھڑپ میں قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔