دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی ) کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بلیدہ ، گیشکور، تراتانی اور پشین میں کارروائیاں کا دعوی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
جنوری رپورٹ؛ بلوچستان میں 119 افراد جبری اغوا و 51 ماورائے عدالت قتل، بی ایچ آر او
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ، جی پی ایس آلات، آر پی جی راکٹ،سب مشین گنیں اور اسنائپر رائفلز بھی برآمد کی گئیں-
-دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے 20 افراد میں سے ایک بھی نام سامنے نہیں لایا گیا ہے.-