پاکستانی عدالت نے بلوچ گوریلا رہنما ڈاکٹر اللہ نظر سیمت بی این ایم کے چیئر مین خلیل بلوچ اور بی آر اے کے کمانڈر گلزار امام کو طلب کرلیا۔
عدالت پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کاروائی کی دھمکی۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی اخبارات میں شائع ایک عدالتی اشتہار کے مطابق انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے معروف بلوچ گوریلا رہنما ڈاکٹر اللہ نظر کو مسلسل عدالتی پیشی سے غیر حاضر رہنے کے بعد 26 فروری کی حتمی تاریخ مقرر کرتے ہوئے عدالت میں حاضر رہ کر مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کی ہے دوسری صورت میں اسے مزکورہ عدالت کی جانب سے یکطرفہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسی مقدمے میں بی این ایم کے چئیرمین خلیل بلوچ اور بی آر اے کمانڈر گلزار امام سمیت دیگر کو بھی شامل کرکے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر اللہ نظر گوریلا کمانڈر کی حیثیت سے گذشتہ کئی سالوں سے بلوچ لبریشن فرنٹ کی قیادت کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستانی قبضے سے بلوچستان کو آذاد کرانا ہے۔
اس سے قبل بھی ڈاکٹر اللہ نظر اور آذادی پسند قیادت کے خلاف درجنوں مقدمات پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
انسدا دہشت گردی تربت کے مزکورہ اشتہار کو سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تمسخر کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔