مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور شہزور ٹرک میں ہولناک تصادم

222

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کار اور شہزور میں تصادم کار میں سوار تینوں مسافر موقع پر ہی ہلاک جب کہ شہزور کے ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی –

یہ بھی پڑھیئے: مستونگ /پنجگور : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جابحق 4 زخمی 

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اوتھل سے تقریباً 22 کلو میٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر ضلع لسبیلہ کے علاقے لیاری کے قریب ٹویوٹا کار جو کہ گوادر کی جانب سے آرہی تھی کے تیز رفتاری کے سبب مخالف سمت سے آنے والے شہزور ٹرک سے ٹکرا گئی-

یہ بھی پڑھیئے : لورالائی : ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ، ایک شخص زخمی 

جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد شمران ڈونلڈ ولد ڈونلڈ ،الی ذر میخائیل مارشل ولد ڈینس مارشل,عدیل مل ولد دانیل مل تینوں کا تعلق کرسچن برادری سے تھا موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ شہزور کے ڈرائیور عبدالحمید ولد دلو بلوچ,نورجہاں بنت شمبو بلوچ سکنہ اور راشد ولد حنیف بلوچ شدید زخمی ہوگئے ،کار اور شہزور ٹرک کے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں کار میں بیٹھے افراد کی لاشیں کار میں دھنس گہی تھی اور بڑی مشکل سے ان کی کی لاشوں کو نکالا گیا جوکے مسخ ہوچکی تھیں۔