مچھ: گولی لگنے سے ایک شخص شدید زخمی

147

چچا زاد بھائی نے گولی مار کر زخمی کر دیا

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق 35 سالہ عبدالستار ولد شہباز خان سمالانی کو اپنے ہی چچا زاد بھائی نے گولی مار کر زخمی کردیا۔

زخمی ہونے والا شخص کوئٹہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور علاج کیلئے کوئٹہ لایا گیا ہے۔

ابھی تک چچا زاد بھائیوں کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔