مند اور مشکے میں پاکستانی فوج پر حملوں کی زمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

241

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی صبح سرمچاروں نے مند کے علاقے موکندر ندی میں پاکستانی فوج کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار  فروری 18 کو مشکے گجلی میں پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے