مشکے و آواران میں جاری آپریشن میں مزید شدت کی تیاریاں

437
File Photo

آواران،مشکے اورمنسلک علاقوں میں جاری فوجی آپریشن میں مزید شدت کی تیاریاں، اطلاعات ہیں کہ آواران اور مشکے میں بڑی تعداد میں پاکستانی زمینی فوج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ آواران کے علاقے دراسکی سے ضلع پنجگور کے حدود گچک تک آپریشن میں شدت لانے کے لیے نہ صرف زمینی فوج کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے بلکہ مقامی ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو بھی ضبط کر کے فوجی کیمپ میں جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید موصول تفصیلات کے مطابق گچک میں موبائل نیٹ ورک بندکئے گئے ہیں، واضح رہے کہ دراسکی سے گچک اور اس درمیان پسیل چھٹوک و گرد نواع میں فوجی آپریشن کافی عرصہ سے جاری ہے، بڑی فوجی نقل و حرکت اس جاری آپریشن میں شدت لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مشکے سے اطلاعات کے مطابق منگولی و گرد نواع کے پہاڑی علاقوں میں فوج کی بڑی تعداد نے علاقوں کو گھیرے میں لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مشکے جہاں آپریشن پہلے سے جاری ہے، منگولی کے پہاڑی علاقوں کو مکمل سیل کرنے کے ساتھ منسلک پہاڑی علاقوں میں فوج کی تعداد کو بڑھادیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں آپریشن کی شدت میں اضافہ کیاجائے گا۔