مشکے: مسلح افراد کے قافلے پرحملے بعد آپریشن، فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

382

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے شیرگی میں رات گئے، ایک گاڑی سمیت دوسائیکلوں پر مشتمل گروہ پر حملے کے بعد فوجی آپریشن شروع-

تفصیلات کے مطابق شیرگی کے مقام پر مسلح افراد کا ایک گاڑی اور دوموٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے پربھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ ۔

مشکے: بازیاب ہونے والے خواتین اور بچے دوبارہ لاپتہ 

ذرائع کے مطابق حملے کے فوراًبعد  فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو سیل کر لیا ۔

اس حملے کے بعد علی الصبح پاکستانی فورسز نے اپنے مقامی کارندوں کے ہمراہی میں مشکے کے پہاڑی علاقے کوہِ جانی اور راحت میں آپریشن شروع کردیا-

دوران آپریشن پاکستانی فورسز پر مسلح افراد  نے حملہ کردیا۔

مشکے: مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ

آخری اطلاعات کے مطابق فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دو بدو لڑائی جاری ہے ۔

اس حملےکی مکمل معلومات انی ابھی باقی ہیں-