مستونگ: قریبی پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

207

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریبی پہاڑوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ شہر کے قریبی پہاڑوں سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کو مستونگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ یہ کون اور کہاں کا رہنے والا تھا۔

ہسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ اس شخص کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔