برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن کے علاقے لیسسٹر میں دھماکے سے دو عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور برطانوی پولیس اسے ایک بڑا وقعہ قرار دے رہی ہے۔
اس واقعے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی خدمات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تباہ شدہ عمارتوں میں ممکنہ طور پر موجود لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ٹویٹر پر شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارتوں کے اوپر آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک کنوینئنس اسٹور اور ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔