فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی-

306

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے بالگتر میں سی پیک روٹ پر واقع آسانک آرمی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو نقصان پہنچایا۔

واپسی پر بالگتر مکئی کے مقام پر فورسز نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے فورسز کی تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا،جبکہ اسی دوران دو اہلکاروں کو بھاگنے کی کوشش پر نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

ڈاکٹر اللہ نظر کے بی ایل ایف سوا باقی بلوچستان میں سیاسی قیادت قبائلی نظام کی وجہ سے موروثی ہے۔: بی بی سی

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلید ہ کے علاقے الندور کوچگ میں پاکستانی فوج کی پیدل گشتی ٹیم پر حملہ کیا اور میناز اور الندور کے درمیان فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلیدہ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے آپریشن جاری ہے جبکہ پیر کے روز بلیدہ کے علاقوں میناز،سلو،کور پشت،بٹ الندور ،کوچک سے فورسز نے بیس سے زائد افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے۔