عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ محکوموں کے حق کے لئے آواز بلند کی، ہمشیرہ میر عبدالودود رئیسانی

181

ہمشیرہ میر عبدالودود رئیسانی نے انسانی حقوق کی علمبردار ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصمہ نے اپنی زندگی مظلوموں اور محکوموں کے حق کے لیئے وقف کردی تھی، انہوں نے بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جدو جہد کی، اس مقصد کے لئے انہوں نے کافی صہوبتیں برداشت کی۔

عاصمہ جہانگیر کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوئی ہے وہ شاید ہی پر ہوسکے، مظلوموں کے لیئے اٹھنے والی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئ۔